Added: Aug 15, 2008

From: MuslimsAmerica

Duration: 9:8

عمر وقار کیلی فورنیا میں پیدا ہونے والے امریکی مسلمان ہیں ۔ وہ ہندی راک موسیقی کو قدیم روایتی ہندستانی لوک موسیقی کی آمیزش کے ساتھ متعارف کرارہے ہیں۔ اور اپنی موسیقی کو اعلیٰ سطح سے ہمکنار کرنے کے لیے، عمر نے عنایت حسین نامی ایک پیشہ ور طبلہ نواز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ عنایت ایک مشہورروایتی ہندستانی موسیقاراستاد حامد حسین کے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ استاد حامد حسین،عنایت کے والد اور عمر کے استاد کے علاوہ استاد قادر بخش کے بیٹے ہیں جو کہ بھارت کے مشہور موسیقار رہے ہیں، جِنہوں نے ہندستان میں کلاسیکی موسیقی کوخاص و عام میں مشہور کیا۔ اٹھارویں صدی میں موسیقی کے کئی ایک مشہور استاد گزرے ہیں جِنہوں نے ہندو ؤں اور مسلمانوں کو موسیقی کی تعلیم دی۔ عمر کے موسیقی کے ساتھی، عنایت کوشاں ہیں کہ روایتی ہندستانی کلاسیکی موسیقی کے بارے میں پہلی پیشہ ورانہ انسائکلوپیڈیا تیار کریں۔ اِس کا نام 'سنگیت پیڈیا' تجویز کیا گیا ہے ، اور آپ سنگیت پیڈیا ڈاٹ کام پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ عمر ، عنایت کے ساتھ اِس پراجیکٹ میں شراکت پر بہت خوش ہیں۔ اور اِن دِنوں دونوں ہی سرمست کے عنوان سے البم تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ لیکن آخر عمر کو کیا فائدہ ہوگا اگر مشرقی آواز مغرب میں گونجتی ہے؟ یا اِس کا مطلب یہ ہوا کہ مشرق اور مغرب میں رہنے والوں کے مابین ایک پُل کا کام انجام دینا چاہتے ہیں۔ ________________________________ Text translation by Khalil Bughio VOA Urdu TV

Channel: News

Tags: امریکہ:  اینڈ  راک  رول  مسلمان  مسلمانوں  کا  ۔۔2.1 


Rating: ( ratings)    Views: 18    Comments: 0